"اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بس سروسز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا" گلگت بلتستان ٹورازم کا دعویٰ، سرکاری طور پر تصدیق نہ ہوسکی

"اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بس سروسز کو سیکیورٹی خدشات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ویب ڈیسک) مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویریفائیڈ اکاؤنٹ گلگت بلتستان ٹورازم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بس سروسز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی البتہ انٹرنیٹ پر ڈپٹی کمشنر دیامیر کی طرف سے  بادی النظر میں جاری ہونیوالا ایک نوٹیفکیشن گرد ش کررہا ہے جس میں ہوم ڈیپارٹمںٹ گلگت بلتستان کی طرف سے ہدایات موصول ہونے کی اطلاع دی گئی اور لکھا گیا ہے کہ 12 جولائی (آج ) سے دن کی روشنی میں بس ٹرانسپورٹیشن کی اجازت ہے لیکن رات کے سفر کی اجازت صورتحال کو دیکھ کر دی جائے گی ۔ 

جی بی ٹورازم کا مزید کہناتھاکہ "یہ سراسر زیادتی ہے! سیاحت کے عروج کے وقت اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بسیں بند کر دی گئیں، حکومت کو چاہیے کہ سیکیورٹی قائم کرے، راستے کھولے، مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر سے قبل تصدیق ضرور کریں"۔