ماہ نور کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد حجاز مقدس سے وطن واپسی

ماہ نور کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد حجاز مقدس سے وطن واپسی
 ماہ نور کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد حجاز مقدس سے وطن واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور اور ان کی والدہ کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد حجاز مقدس سے وطن واپسی اس موقع پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ میں عمرہ کی ادائیگی پر اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔اللہ میرے تمام عزیز و اقارب اور دوستوں کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے۔ماہ نورنے کہا ہے کہ ہماری پستی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے خدا کے احکامات کو ماننا چھوڑ دیا ہے ، قرآن مجید جیسی کتاب کو خوبصورت غلاف میں لپیٹ کر اپنے گھر کی کسی اونچی جگہ پرکھ دیتے ہیں یا پھر اپنی بچیوں کی شادیوں میں ان کے جہیز میں دیتے ہیں ،قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمیں بے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر قرآن پاک کو کھول کر ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تو ہماری زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم لازمی دیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم خدا کے احکامات پر چل کر ہی اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں اس سے دوری نے ہمیں کہیں کا نہیں رکھا ،میری تمام مسلما ن بہن بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ خود بھی قرآن پڑھیں اوربچوں کو بھی دین کی طرف راغب کریں ۔

مزید :

کلچر -