چین نے دولاکھ دس ہزار کیوبک میٹر آتش پذیر برف نکال لی

چین نے دولاکھ دس ہزار کیوبک میٹر آتش پذیر برف نکال لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوانگ زو (آئی این پی)چین نے جنوبی چینی سمندر سے دو لاکھ دس ہزار کیوبک میٹر آتش پذیر برف نکال لی گئی ہے،اس برف کے ٹیسٹ کرنے کا عمل درست کامیابی سے جاری ہے،گذشتہ ایک مہینے سے دریائے پرل سے ملحقہ پانیوں میں آتش پذیر برف کے ٹیسٹ جاری تھے ،گذشتہ روز تک روزانہ 6800کیوبک میٹر برف نکالی جارہی ہے، برف سے گیس پیداکرنے کاعمل کامیابی سے جاری ہے اور ہم اگلی منزل کیلئے ٹھوس بنیادیں رکھ رہے ہیں ۔ یہ بات گوانگ زو میرین جیالوجیکل بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آتش پذیر برف سمندر کی تہہ میں عام طورپر پائی جاتی ہے جہاں اس کے قائم رہنے کے لئے زبردست دباؤ اور کم درجہ حرارت ضروری ہوتا ہے، یہ سالٹ ایتھا نول کی طرح آگ پکڑ سکتی ہے ، اسی لئے اسے آتش پذیر برف کہا جاتا ہے ، ایک کیوبک میٹر آتش پذیر برف قدرتی گیس ہائیڈریٹ کی ایک قسم ہے اور یہ باقاعدہ قدرتی گیس کے 164کیوبک میٹرکے برابر ہوتی ہے ۔بیورو کے سربراہ یی جیان لیانگ کا کہنا ہے کہ ہم ماحول کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کررہے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -