شاید اس وقت پارٹی مشکل میں ہو مگر جیالے ساتھ ہیں کوئی پرواہ نہیں : بلاول

شاید اس وقت پارٹی مشکل میں ہو مگر جیالے ساتھ ہیں کوئی پرواہ نہیں : بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شاید اس وقت پارٹی مشکل میں ہو لیکن جیالے ساتھ ہیں اس لئے کوئی پرواہ نہیں،کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے، بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ہوں، اکیلا بھی رہ گیا تو عوام کے حقوق،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ابلاول بھٹوزرداری نے سرگودھا ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے تمام تنظیموں سے دورے کا شیڈول مانگ لیا، کہتے ہیں عید الفطر کے بعد پنجاب کے شہر شہر کا دورہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی میں بھٹواور بی بی شہید کا خون شامل ہے، فتح کیلئے اپنا خون پسینہ بہا دوں گا۔
بلاول