’ملک مستحکم ہوگیا، اب میں ان کے پیچھے جانے لگا ہوں‘ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو واضح پیغام دے دیا

’ملک مستحکم ہوگیا، اب میں ان کے پیچھے جانے لگا ہوں‘ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو ...
’ملک مستحکم ہوگیا، اب میں ان کے پیچھے جانے لگا ہوں‘ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو واضح پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کا پیچھا کرنے اور ملک پر 24 ہزار ارب روپے کے قرضے چڑھنے کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ان پر ملک کی معیشت کو سنبھالنے کا پریشر تھا لیکن اب پاکستان مستحکم ہوگیا ہے اب میں نے ان کے پیچھے جانا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ انکوائری کمیشن بنانے لگے ہیں جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ10 سالوں میں انہوں نے ملک کے اندر 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ کیسے چڑھایا۔
عمران خان نے کہا کہ اس ہائی پاور کمیشن میں ایف آئی اے، آئی بی ، آئی ایس آئی، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے نمائندے ہوں گے ۔ یہ سب ہوگا تو ان میں سے کسی کی بھی جرات نہیں ہوگی کہ آگے سے ملک کو اس طرح تباہ کرسکے۔