پولیس جوانوں کے حوصلے بلند اب کوئی نوگوایریا نہیں :آر پی او ڈیرہ

پولیس جوانوں کے حوصلے بلند اب کوئی نوگوایریا نہیں :آر پی او ڈیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ )ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے کہاہے کہ پولیس کے حوصلے بلندہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اب کوئی نوگوایریانہیں ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس پاکستان کی کسی بھی پولیس سے کارکردگی میں کم نہیں ہے۔ دہشت گردی اورفرقہ واریت کے مقدمات میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر اورمضافات سے گھروں کوچھوڑکرفرارہونے والے دہشت گردوں کواپیل کرتاہوں کہ وہ فی الفورسرنڈر آکرقانون کاسامناکریں ۔ میں ایسے قانون شکنوں کوگارنٹی دیتاہوں کہ وہ جس کیس میں مطلوب تھے صرف اسی میں ہی ان کا چالان لیاجائے گاان پر ناجائز مقدمات قائم نہیں کیے جائیں گے اس لیے وہ دہشت گرد فوری طورپر ہماری بات مان لیں ورنہ قانون ان کا پیچھاکررہاہے ۔میں نہیں چاہتاکہ وہ پولیس مقابلے میں مارے جائیں بلکہ قانون کاسامناکرکے اپنی بقایازندگی آزادی کے ساتھ گزاریں۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفترمیں میڈیاکے نمائندوں کے وفد سے خصوصی گفتگوکے دوران کیا۔ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروز شاہ نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کامیاب کاروائیوں کے دوران مجموعی طورپرگزشتہ سال کے مقابلے میں صرف گزشتہ پانچ ماہ کی مجموعی کارکردگی انتہائی بہتررہی ہے جس پرپولیس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔انہوںنے کہاکہ فروری 2019سے اب تک مختلف کاروائیوں کے دوران نان کسٹم پیڈ18گاڑیاں قبضے میں لے کرقانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کی ہیں ۔ ایک لاکھ پچاس ہزار لیٹرایرانی ڈیزل پکڑاہے جب کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت ، قتل ، راہزنی سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب 614اشتہاری ملزمان کوگرفتارکیاہے جوکہ سابقہ سال کی نسبت 110اشتہاری ملزمان زیادہ پکڑے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یکم جنوری2019سے اب تک 661سرچ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 1961مشکوک افراد کوگرفتارکیاگیا ۔ ایک خودکش جیکٹ ،چاردستی بم ،دوراکٹ لانچر، بارہ آرپی جی ،پانچ آئی ای ڈیز اور30.5کلوگرام دھماکہ خیزموادبرآمدہواہے ۔ ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے کہاکہ ضلع جنوبی وزیرستان ، درازندہ اورجنڈولہ میںپولیس اورلیویز اہلکاروں کی خالی پوسٹوں پر بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی ۔ شہداءپیکج بھی ان تینوں علاقوں تک وسیع کردیاگیاہے ۔ جنوبی وزیرستان میں لدھا، وانااورسروکئی کے مقام پرتین تھانے قائم کیے گئے ہیں جہاں ریگولرپولیس اہلکارتعینات کردیے گئے ہیں وہاں لیویزاورخاصہ داروںکوبہترین مراعات اورپرکشش پیکج کے ساتھ پولیس میں ضم کردیاگیاہے ۔ ان کی ترقیوں کو یقینی بنانے کے لیے سروس سٹرکچرپربھی کام کیاجارہاہے اوروہ لوگ آفیسرلیول تک ترقیاں کریںگے ۔انہوںنے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بہترین کام کررہاہے ۔ اصلاحات کے نتیجے میں سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کو چھ سیکٹرز میں تقسیم کیاہے اورہرسیکٹرکی کارکردگی مثالی آرہی ہے ۔اطلاع پر فوری طورپر کاروائی کی جاتی ہے اورتفتیش کے بعداگرکوئی بیگناہ ہوتاہے تو اس کو چھوڑ دیاجاتاہے اوراگرکوئی گناہگار ہوتاہے تو اس کے خلاف قانونی کاروئی کی جاتی ہے۔ اب تک دہشت گردوں کے تین گینگ کام کر رہے ہیں جن کوٹریس کرکے ان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پولیس میں سزاجزاکاعمل جاری ہے جواچھی کارکردگی پیش کرتاہے اس کوانعام دیاجاتاہے اورجوپولیس اہلکارغلط کام کرتاہے تواس کو نشان عبرت بنایاجاتاہے ۔