(ن) لیگ، پیپلزپارٹی کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں، شہبازگل

(ن) لیگ، پیپلزپارٹی کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں، شہبازگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل نے کہا  ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا کہ ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، کرپشن کوبچانے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، دونوں کرپشن کے لیے کبھی دائیں اورکبھی بائیں جانب کے ہوجاتے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کسی حکومت کے خلاف تحریک ہو تو اس کی وجہ ہوتی ہے، دونوں جماعتوں کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔شہبازگل نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عوام ان کی کوئی بات ماننے کوتیار ہوں گے، دونوں جماعتوں کے بیانیے میں کوئی جان نہیں ہے۔
شہبازگل

مزید :

صفحہ اول -