صوبائی دارالحکومت: ڈاکو ؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت: ڈاکو ؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی میں ڈاکووں نے عارف کے گھر سے6لاکھ15ہزارور دیگر سامان۔مانگا منڈی میں ڈاکووں نے متین کے گھر سے 4لاکھ20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ گلشن اقبال میں ڈاکووں نے نعمان کے گھر گھس کر2لاکھ 70ہزار کی نقدی لوٹ لی۔راوی روڈ میں ڈاکووں نے مستنصر کے گھر سے 1لاکھ 70ہز ار کی نقدی اور دیگر سامان،برکی میں ڈاکووں نے اشفاق کے گھر سے 1لاکھ، دیگر سامان لوٹ لیا۔اسلام پورہ میں ڈاکووں نے رمضان سے48ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔سبزہ زارمیں ڈاکووں نے سمیر سے19ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،شیراکوٹ میں ڈاکووں نے شمس الدین سے15 ہزار اور دیگر سامان چھین لیا۔ ہنجروال، کوٹ لکھپت سے گاڑیاں، سبزہ زار،ماڈل ٹاؤن اور گوالمنڈی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -