والد نے ہر فیصلے میں میرا بھرپور ساتھ دیا،ہاجر ہ خان

والد نے ہر فیصلے میں میرا بھرپور ساتھ دیا،ہاجر ہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ہاجرہ خان نے کہا کہ وہ اپنے والد کی مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کی تربیت لڑکوں کی طرح کی۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنی اولاد میں کبھی بھی بیٹی یا بیٹے میں فرق نہ کیا اور ان کی پرورش بھی ایک لڑکے کی مانند کرتے ہوئے ان کی پیدائش پر اتنی ہی خوشی ظاہر کی جتنی ہمارے معاشرے میں لڑکے ہونے کی خوشی منائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ان کے والد کوئٹہ کے شاید پہلے پٹھان ہوں گے جنہوں نے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر ان کی زندگی کے ہر بولٖڈ فیصلے میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی اب تک کامیابی کے سفر میں ان کے والد کا مرکزی کردار ہے۔

مزید :

کلچر -