یوسف نسیم کھو کھر نا پسندیدہ شخصیت قرار، صالح فارقی کی سیکرٹری کا مرس تعیناتی کا امکان 

یوسف نسیم کھو کھر نا پسندیدہ شخصیت قرار، صالح فارقی کی سیکرٹری کا مرس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس وصنعت وپیداوارعبدالرزاق داؤد نے سیکرٹری کامرس کے طور پر صالح فاروقی کی منظوری لے لی ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری کامرس یوسف نسیم کھوکھر کے ساتھ عبدالرزاق داؤد خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں کیونکہ کچھ تجارتی معاہدوں پر یوسف نسیم کھوکھر نے آنکھیں بند کر کے دستخط کرنے سے انکار دیا تھا۔مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر اپنے کاموں میں رکاوٹ برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اس لئے انہوں نے وزیر اعظم سے نئے سیکرٹری کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی ہے۔قا بل غور پہلو یہ ہے کہ عبدالرزاق داؤد پر چینی سکینڈل کاالزام بھی ہے اور اس سے پہلے سٹیل پائپ لائن ایسوی ایشن کے رہنماؤں خالد جہانگیر بٹ اور دیگر نے وزیر اعظم کے نام اپیل میں یہ الزام لگایا تھا کہ عبدالرزاق داؤد نے ایک ایس آر او کے ذریعے صرف تین سرمایہ داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔ذرائع کے مطابق یوسف نسیم کھوکھر بیورو کریسی میں ایک محنتی اور دیانتدار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اورایسے آفیسر کو کھڈے لائن لگانا ملکی ترقی کے لئے لمحہ فکریہ ہوگا۔
 امکان

مزید :

صفحہ آخر -