کندھ کوٹ؛ ٹرک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ،8 زخمی

کندھ کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کندھ کوٹ میں ٹریک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق غلہ منڈی روڈپر چارے سے بھرا ٹرک الٹ گیاجس کے نتیجے میں رکشہ اور موٹر سائیکل دبنے سے 6 افراد جاں بحق اور8زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں عبداللہ، بشیراں بی بی اور4 بچے شامل ہیں،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔