تعلیم اور صحت پر جی ڈی پی کا کتنے فیصد خرچ ہوا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

تعلیم اور صحت پر جی ڈی پی کا کتنے فیصد خرچ ہوا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تعلیم اور صحت پر جی ڈی پی کا کتنے فیصد خرچ ہوا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ )تعلیم اور صحت پر جی ڈی پی کا کتنے فیصد خرچ ہوا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں۔

تفصیلات کے مطابق  رواں مالی سال24- 2023 کے اقتصادی سروے کے چیدہ چیدہ نکات کے مطابق تعلیم پر 1.5 اور صحت پرجی ڈی پی کا 1 فیصد خرچ ہوا. پی ایس ڈی پی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں منفی 2.2فیصد کمی ریکارڈ ، ٹیکس ریونیو کی گروتھ 29.3فیصدترسیلات زر میں 3.5فیصداضافہ ،شرح خواندگی 62.8فیصد رہی زراعت کے شعبے کی شرح نمو 6.25فیصد رہی اور اس میں فصلوں کی شرح نمو 11.03فیصد ، لائیوسٹاک( مویشی) 3.89فیصد ، جنگلات 3.05فیصد، مچھلی کے شعبے میں 0.81فیصد رہی ، ترسیلات زر میں 3.5 فیصداضافہ ہوا، تعلیم پر جی ڈی پی کا 1.5فیصد اخراجات ہوئے .

"جنگ " کے مطابق جولائی تامارچ کے دوران زرعی قرضوں کی فراہمی میں 38.8فیصد اضافہ ہوا ، کھاد کی پیداوار39لاکھ57ہزار ٹن اور بیجوں کی دستیابی 6لاکھ42ہزارٹن رہی ، صنعتی شعبے کی گروتھ 1.21 فیصد رہی جس میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 0.1فیصد، ٹیکسٹائل کے شعبے کی گروتھ منفی 8.3فیصد، ایپرل 5.4فیصد ، فرنیچر 23.1فیصد، لیدر کی مصنوعات 5.3فیصد ، کھاد16.4فیصد، ادویات 23.2فیصد، کان کنی 4.9فیصد شرح نمو رہی ، جولائی تامارچ کے دوران ٹیکس ریونیو کی گروتھ 29.3فیصد، نان ٹیکس ریونیو کی گروتھ 90.7فیصد رہی ۔