لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک ،نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع لکی مروت میں9 جون کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والےصوبیدار میجر محمد نذیر (عمر: 50 سال، ساکن ضلع سکردو)، لانس نائیک محمد انور (عمر: 34 سال، ساکن ضلع گانچھے)، لانس نائیک حسین علی (عمر: 36 سال، ساکن ضلع غذر) ، سپاہی اسد اللہ (عمر: 33 سال، ساکن ملتان)، سپاہی منظور حسین (عمر: 27 سال، ساکن ضلع گلگت)، سپاہی راشد محمود (عمر:31 سال، ساکن ضلع راولپنڈی) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران وجوان، شہداء کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔