ہائبرڈ گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان ، قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے 2013 سے ہائبرڈ گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ہائبرڈاور عام گاڑیوں کے درمیان قیمتوں میں بہت
زیادہ فرق کی وجہ سے ہائبرڈگاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں 2013 میں رعایت دی گئی تھی۔ اس وقت دونوں قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں کے درمیان فرق کم ہو چکا ہے اور مقامی طور پرہائبرڈگاڑیوں کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ اس لئے مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے یہ سہولت اب ختم کی جارہی ہے۔