بجٹ 2024-25:شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی پر چھوٹ کا خاتمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نےشیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی پر چھوٹ کا خاتمہ کردیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں مقامی طور پر تیار کردہ شیشے کی برآمد میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لئے شیشے کی مصنوعات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹیز میں دی جانے والی رعایتوں پر چھوٹ ختم کی جارہی ہے۔