بجٹ میں ایکواکلچرکے فروغ کیلئےدرآمدات پر رعایت دیدی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بجٹ میں ایکواکلچرکے فروغ کیلئےدرآمدات پر رعایت دیدی ۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ ایکواکلچر کی ترقی کے لئے جھینگوں اور مچھلیوں کی فارمنگ کو فروغ دینے کی غرض سے اور فوڈ سیکیورٹی اور برآمدات میں اضافے کے مقاصد کے پیش نظر مچھلیوں اور جھینگوں کی افزائش نسل کے لئے منگوائے جانے والے سیڈاور فیڈکی درآمد کے ساتھ ساتھ فارمنگ ، بریڈنگ ، فیڈ مل اور پر اسسینگ یونٹس کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں۔