مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتا:کامران جیلانی

مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتا:کامران جیلانی
مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتا:کامران جیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکار و ماڈل کامران جیلانی نے کہا ہے کہ میں نے فلم اور ٹی وی میں اداکاری کی ہے اور دونوں میڈیم پر بے شمار کامیابیاں سمیٹیں مگر آج بھی جب کوئی نئی ڈرامہ سیریل سائن کرتا ہوں تو اس کی ریکارڈنگ کے دوران ہمیشہ یہ تصور کرتا ہوں کہ آج میرے کیریئر کا پہلا دن ہے ، اس کی بنیادی وجہ صرف یہ ہے کہ جب کوئی اداکار سین عکسبند کراتے ہوئے یہ بات ذہن نشین کر لے کہ یہ میرے کیریئر کا پہلا دن ہے تو وہ اس پر حد سے زیادہ توجہ دے گا اور اپنے سین کو بہتر طریقے سے عکسبند کروا سکتا ہے۔کامران جیلانی نے کہا کہ میں مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتا اور میں نے جب بھی مقابلے بازی کی ہے تو وہ اپنی ذات سے کی ہے ، اپنی ڈرامہ سیریل دیکھ کر کوشش کرتا ہوں کہ مستقبل میں اس سے زیادہ اچھا کام کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بے شمار کردار ادا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج پر ہے ، دعا ہے کہ فلم انڈسٹری بھی اسی طرح کا عروج حاصل کرے ۔

مزید :

کلچر -