شاہد کپور بطور اداکار مجھے بے حد پسند ہیں،یامی گوتم

شاہد کپور بطور اداکار مجھے بے حد پسند ہیں،یامی گوتم
شاہد کپور بطور اداکار مجھے بے حد پسند ہیں،یامی گوتم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ شاہد کپور بطور اداکار بے حد پسند ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ انہیں فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتطار ہے کیونکہ وہ پہلی بار کسی فلم میں ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اداکار شاہد کپور نے فلم ’’پدماوت‘‘ میں عمدہ اداکاری کی ہے جبکہ انہوں نے ’’اڑتا پنجاب‘‘، ’’حیدر ‘‘ اور ’’کمینے‘‘ میں بھی بے حد خوبصورت اداکاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداکار شاہد کپور ہمیشہ کچھ منفرد کرتے ہیں اور انہوں نے فلموں میں اپنے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے کے لئے سخت محنت کی ہے ، مجھے شاہد کپور بطور اداکار بہت پسند ہیں کیونکہ وہ بہت ورسٹائل اداکار ہیں جبکہ اداکارہ شردھا کپور بہت اچھی انسان ہیں۔

مزید :

کلچر -