پورن میں چوروں اور ڈکیتوں کا گروہ گرفتار

پورن میں چوروں اور ڈکیتوں کا گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نامہ نگار ) ایس ایچ او بخت زادہ خا ن کی کامیاب کاروائی چوروں اور ڈکیتوں کا گروہ گرفتار تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن الوچ کے ایس ایچ او بخت زادہ خان نے نفری کے ہمرا کامیاب کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے تحصیل پورن کے مختلف علاقوں میں سرگرم چوروں اور ڈکیتوں کا منظم گروہ گرفتار کرلیا جس کیوجہ سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایس ایچ او بخت زادہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے انکے گر گھیرا تنگ کردیا ہے گزشہ چنددنوں سے دن رات محنت کرتے ہوئے ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کا پتہ لگایا گیا ان منظم گروہ میں اب تک حبیب نظیر ولد عزیز احمد ساکن پیچا الوچ ،شیر ملوک ،امیر باز پسران امیر محتجاج ،بختیار علی ولد امیر ،مشتاق احمد ولد فانوس ساکنان چوگا کو گرفتار کرکے انکے خلاف بہ جرم 457-380/34109پی پی سی تھانہ الوچ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں جبکہ اس گروہ کا سرغنہ شیر ملوک ولد امیر محتجاج بتایا جاتاہے پولیس نے ملزمان سے مالی مسروقہ، آلات نقب زنی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلز اور گاڑی بھی برآمد کرلی دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزمان نے ضلع سوات اور بونیر میں بھی مختلف واردات کی ہے ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالتی بیان زیر دفعہ164/364CRPCقلم بند ہوا ہے اس منظم گروہ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنائی تھی گروہ کے دیگر ارکان کی پتہ براری اور گرفتاری کی کوشش جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد مذید ملزمان بھی پولیس کے گرفت میں اجائینگے پولیس کے اس کاروائی سے علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے ایس اایچ بخت زادہ خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور انکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی کم وقت میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے عوام نے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کریں