بلا امتیاز احتساب کے ب طریقہ کار پر سب جماعتوں کو سوچنا ہو گا:خرم دستگیر

بلا امتیاز احتساب کے ب طریقہ کار پر سب جماعتوں کو سوچنا ہو گا:خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے احتساب سب کا بلا امتیاز ہونا چاہیے ٗ احتساب کے طریقہ کارپر سب جماعتوں کو سوچنا ہوگا ٗ اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات ابھی صرف الزامات ہی کی حد تک ہیں ٗان پر لگنے والے تمام الزامات غلط ثابت ہونگے ۔ ایک انٹرویو میں نہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے ممبران پر اعتماد ہونا چاہیے تاہم یہ ہمارے حقائق کا حصہ ہے جس میں بہتری کی بھی ضرور ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا انتخاب نہیں جس میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہوئی ہو ٗانہوں نے کہا کہ تاریخ کو دیکھیں گے تو اس کی کوئی درخشندہ مثالیں تو نہیں ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے ایک بہتر مثال پیش کر رہی ہے کہ وقت کے ساتھ اس میں ارتقاء ہوا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور بلاامتیاز ہونا چاہیے لیکن احتساب کے طریقہ کار پر سب جماعتوں کو سوچنا ہو گا۔ سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات ابھی صرف الزامات ہی کی حد تک ہیں کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ابھی ثابت نہیں ہوا اور ہم پرعزم ہیں کہ ان پر لگنے والے تمام الزامات غلط ثابت ہوں گے۔
خرم دستگیر