نوجوان جوڑوں نے اب منگنی کے موقع پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں دینا بند کردیں، اس کی جگہ انگلی پر کیا لگاتے ہیں؟ دیکھ کر ہی آپ کانپ اُٹھیں گے

نوجوان جوڑوں نے اب منگنی کے موقع پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں دینا بند کردیں، اس ...
نوجوان جوڑوں نے اب منگنی کے موقع پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں دینا بند کردیں، اس کی جگہ انگلی پر کیا لگاتے ہیں؟ دیکھ کر ہی آپ کانپ اُٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)مغربی تہذیب نے فیشن کے نام پر پہلے بھی بہت سی ایسی چیزیں متعارف کروائی ہیں جن کی ستائش کی بجائے ان پر افسوس کرنے کو جی چاہتا ہے۔ ایک اور ایسی ہی ایجاد آج کل مغربی ممالک میں بہت مقبول ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر یقیناً آپ بھی سوچیں گے کہ ان لوگوں کی عقل کو کیا ہو گیا ہے۔


میل آن لائن کے مطابق مغربی ممالک میں اب لڑکیاں انگوٹھی پہننے کی بجائے انگلی چھید کر اس میں جیولری ڈالنے کو ترجیح دینے لگی ہیں اور چھدی ہوئی انگلیوں کی تصاویر سوشل میڈیاپر پوسٹ کرنا بھی ایک نیا مشغلہ بن چکا ہے۔ انگلیاں چھید کر ان میں سادہ کوکے سے لے کر ہیرے کی ننھی انگوٹھیاں تک ڈالی جا رہی ہیں اور ان کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جاتی ہیں۔


دوسری جانب ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ یہ رجحان خطرناک ہے۔ عام طور پر اس کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ رہتا ہے کیونکہ اگر جلد کو زیادہ گہرائی پر چھیدا جائے تو اس میں زخم اور انفیکشن ہوسکتاہے لیکن اگر سطح کے بالکل قریب چھیدا جائے تو اس کے پھٹنے کا امکان باقی رہتاہے۔