796کارٹن نان ڈیوٹی اینڈ ٹیکس پیڈ سگریٹ آر ٹی اوملتان میں تلف مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائیگا، چیف کمشنرسجاد تسلیم اعظم
ملتان (نیوز رپورٹر)چیف کمشنر انلینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ملتان سجاد تسلیم اعظم کی ہدایت پر زاہدہ سرفراز کمشنر کارپوریٹ زون، زاہد محمود کمشنر ملتان زون، بلال احمد ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹر اور ڈاکٹر محمد اطہر اسحاق ایڈیشنل کمشنر کوارڈینٹر انلینڈ ریوینو نیٹ ورک ملتان حب کی زیر نگرانی نان ڈیوٹی اینڈ ٹیکس پیڈ سگریٹ(بقیہ نمبر7صفحہ7پر)
کو تلف کرنے کی کاروائی کی گئیاس کاروائی کے دوران زاہد محمود کمشنر ملتان زون اور اسسٹنٹ کمشنر رب نوازبھٹی اسسٹینٹ ڈائریکٹر آڈٹ سرفراز بھٹہ، انسپکٹر آئی آر محمد عامر بذدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک ملتان نے نان ڈیوٹی ٹیکس پیڈ سگریٹ کی فروخت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1300 سے زائد کارٹن سگریٹ پکڑے جو کہ مختلف لوکل برانڈ اور امپورٹد سگرٹ پر مشتمل ہیں اس رواں سال 24-2023کے دوران ضبط کییان میں سے 796 کارٹن سگریٹ ایسے تھے جن کی قانونی کاروائی مکمل ہو چکی یے اور وہ مکمل طور پر بحق سرکار ضبط ہو چکے ہیں۔ ان 796 کارٹن سگریٹ کوب کو گزشتہ روز کھلے گرانڈ میں آر ٹی او ملتان نے آگ لگا کر تلف کیا، یاد رہے کے یہ سگریٹ زائد المیاد ہو چکے تھے اور ان پر فیڈرل ایکسائز اور سیلز فیکس نہیں ادا کیا گیا تھا فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے رول 30 کے تحت سگریٹ کو تلف کیا گیا تلف شدہ سگریٹ کے 796 کارٹن کی مالیت تقریبآ 39,800,000 روپے ہے اور ان پر عائد ڈیوٹی ٹیکسز تقریبا" 54,597,640 روپے بنتے ہیں چیف کمشنر سجاد تسلیم اعظم نے آء آر آی این سکواڈ ملتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کے ہماری اس ٹیم نے بڑی محنت بہادری اور ہمت سے کام لیتے ہوئے ان سگریٹ کو پکڑا جن پر ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہوئی تھی جس میں رب نواز بھٹی اسسٹنٹ کمشنر، محمد عامر بزدار انسپکٹر اور لیاقت علی سینئر آڈیٹر اور ان کی ٹیم شامل ہے اور کہا کے آئندہ بھی ہم اپنے ریجنل ٹیکس آفس کے ایریا میں کسی کو غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔