اگلے سال پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اگلے سال پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے3 ونڈوز پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025ء کی نظر آ رہی ہے۔ مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کی ونڈو دستیاب نہیں جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں 3 ہفتے کی ونڈو نکالنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ پاکستان کو فروری 2025ء میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔ پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔