کراچی میں دسویں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا نمائش کا آغاز ہوگیا

کراچی میں دسویں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا نمائش کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)دسویں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا نمائش کا آغاز ہوگیا، نمائش میں فوڈ پیکجنگ، پلاسٹک اور پرنٹنگ کے جدید مشینریز متعارف کرادی گئیں۔کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا نمائش کا آغاز کردیا گیا۔ نمائش کا افتتاح چیئرمین ایف پی سی سی آئی کمیٹی برائے تجارتی وفود عبدالرحیم جانو نے کیا۔ نمائش میں چین، ایران، ترکی، سنگاپور، بیلجیم سمیت بیس سے زائد غیر ملکی تجارتی وفود کی شرکت متوقع ہے۔نمائش میں متعارف کرائی گئی فوڈ پیکجنگ اور پرنٹنگ میں استعمال جدید مشینریز کو چھوٹے سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی دکھائی۔
ای کامرس گیٹ وے کے زیر اہتمام لگائی گئی نمائش بارہ مئی تک جاری رہے گی۔

مزید :

کامرس -