کورونا کے باعث ڈاکٹرز،پیرا میڈکس کی اموات تشویشناک ہیں،پی ایم اے

  کورونا کے باعث ڈاکٹرز،پیرا میڈکس کی اموات تشویشناک ہیں،پی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کورونا وائرس کے باعث بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔اب تک پاکستان بھر میں 202ڈاکٹرز اور 30پیرامیڈیکس ہلاک ہوچکے ہیں۔مرنے والے ان ڈاکٹروں میں سے 74 کا تعلق پنجاب سے تھا جبکہ سندھ سے 65، کے پی کے سے 53، بلوچستان سے 06، گلگت بلتستان سے 01 اور آزاد جموں و کشمیر سے 03 ڈاکٹر ہلاک ہو چکے ہیں۔ان شہید ہونے والے ڈاکٹروں میں 24میڈیکل آفیسر تھے، 19جنرل فزیشن، 13 ماہر امراض اطفال، 11 ماہر بے ہوشی، 10 انتظامی عہدیداران، 9 پروفیسر آف میڈیسن،  9 ماہر امراض ناک کان گلہ، 7 ماہر امراض نسواں، 6 پیتھا لو جیسٹ، 3 پوسٹ گریجوئٹ ٹرینی، 3 ریڈیالوجیسٹ، 2 سرجن اور 2 ماہر امراض قلب تھے۔ان اموات کے باعث ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پی پی ایز کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے تما م ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اور ان کو ویکسین لگائی جائے۔متاثرہ خاندانوں کی بہبود سے متعلق معلومات اکھٹی کر کے ان کو روزگار فراہم کرے۔