ٹونی بلیئر نے سعودی شاہی خاندان کی آئل کمپنی کا خفیہ ٹھیکہ حاصل کرلیا

ٹونی بلیئر نے سعودی شاہی خاندان کی آئل کمپنی کا خفیہ ٹھیکہ حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ) سابق برطانوی وزیراعظم ٹوبی بلیئر کی جانب سے سعودی شاہی خاندان کی آئل کمپنی کا خفیہ ٹھیکہ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 21 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ ٹونی بلیئر اور پیٹرو سعودی نامی آئل کمپنی کے درمیان معاہدہ نومبر 2010ءکو طے پایا جس کے تحت انہیں 41 ہزار پاﺅنڈ ماہانہ اور کسی بھی کمپنی سے کامیاب ڈیل کرانے پر 2 فیصد کمیشن دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ اخبار کے مطابق افشا ہونے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹھیکہ نومبر 2010ءکو ٹونی بلیئر ایسوسی ایٹس اور پیٹرو سعودی کے درمیان طے پایا۔ اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم نے اس ٹھیکے کیلئے چین کےساتھ اپنے رابطوں کے علاوہ سینئر سیاسی حکام سے اپنے تعلقات کا بھی حوالہ دیا۔

مزید :

عالمی منظر -