یو ایم ٹی کی تعمیر میں اقبال کا تصورشامل ہے،ڈاکٹرحسن صہیب مراد

یو ایم ٹی کی تعمیر میں اقبال کا تصورشامل ہے،ڈاکٹرحسن صہیب مراد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالو جی میں شاعرمشرق،مفکرپاکستان علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے ’ اقبال کا مرد مومن‘‘ کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ واساتذہ،سٹاف اورفیکلٹی ممبران نے بھرپورشرکت کی اورقومی شاعرکوخراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال ،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد،ٹی اینکر اور یو ایم ٹی کے پرو فیسر ڈاکٹر طاہر مصطفی ، مشہو ر سکالر سروش عالمگیر اور ڈائریکٹر او پی اے رانا افتخار نے اظہارخیال کیا ۔منیب اقبال نے علامہ اقبال کی شخصیت اور فلسفے پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ اقبال کا مقصد نوجوانوں کو ایک عظیم مقصد کیلئے تیار کرنا تھا،اقبال اور جناح کے خواب کی تعبیر نو جوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور نو جوان ہی قبال کا حقیقی مرد مومن ہے۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکڑ حسن صہیب مراد نے شرکاسے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یو ایم ٹی کی تعمیر میں اقبال کا تصورشامل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقبال کے کلام میں بہت جدت ہے،کلام اقبال ایک ایسا علاج،دوا اور فقری رہنمائی ہے جسکی آج ہمیں بہت ضرورت ہے ۔انہوں نے طلبہ وطالبات پرزوردیاکہ وہ اقبال کے کلام کو پڑھیں اور اسے اپنی زندگی میں شامل کرلیں تا کہ اقبال کے خواب کی تعبیر مکمل ہو سکے۔