آئی جی جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ عزیزاحمدخان خٹک نے گزشتہ روزاچانک سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کادورہ کیا۔انہوں نے جیل کے مختلف احاطوں کادورہ کیااورقیدیوں سے فرداًفرداًملاقات کرکے انکے مسائل معلوم کئے اور ان سے درخواستیں وصول کیں اور ان درخواستوں پرموقع پر احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل بنیامین خان میانخیل بھی انکے ہمراہ تھے۔آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے ہسپتال میں ادویات اورلنگرخانے میں قیدیوں کے کھانے کوچیک کیااوراس پرمکمل اطمینان کااظہارکیا۔آئی جی جیل خانہ جات عزیزاحمدخان خٹک نے جیل کی بوسیدہ عمارت پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے سنٹرل جیل کی نئی تعمیرات کے کام کابھی سی اینڈڈبلیوکے حکام کے ہمراہ جائزہ لیا اوراس کام کومزیدتیزکرنیکی ہدایات دیں۔سنٹرل جیل میں اعلیٰ انتظامات پرآئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ نے سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کوتحریری شاباش دی۔