آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر سمیت چند ...
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گاتاہم فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں سموگ/ دھند رہنے کا امکان ہے۔

پیر کی رات پاکستان میں سپر مون ہو گا : محکمہ موسمیات 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہاتاہم گوجرانوالہ،سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارشپنجاب : چکوال 04،ساہیوال،سرگودھا،منڈی بہاوٰالدین 02، میاانوالی سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ی گئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بونداباندی جاری ، سردی کی شدت میں اضافہ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی 04، سکردو منفی 03، کوئٹہ، ہنزہ منفی 01، جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 13، اسلام آباد 09، کراچی 17، پشاور 11، گلگت 01، چترال 02، کوئٹہ اور ہنزہ میں منفی 1ریکارڈ کیاگیا ۔

مزید :

ماحولیات -