فیصل مسجد میں گزشتہ روز نماز استسقا کے بعد باران رحمت کی دعا قبول ہو گئی

فیصل مسجد میں گزشتہ روز نماز استسقا کے بعد باران رحمت کی دعا قبول ہو گئی
فیصل مسجد میں گزشتہ روز نماز استسقا کے بعد باران رحمت کی دعا قبول ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نماز استسقا ادا کی گئی جس کے بعد باران رحمت کی دعامانگی گئی اور آج پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہو گئی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز فیصل مسجد میں نماز جمعہ کے بعد صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریوش کی امامت میں نماز استسقا ادا کی گئی جس کے بعد ملک بھر میں بارشوں کے لیے دعا کی گئی جو اگلے کی روز قبول ہو گئی اور ملک بھر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح ہی سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات
واضح رہے کہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب تک بارش نہیں ہو گی موسمی بیماریاں مزید بڑھتی رہیں گی جبکہ کچھ قبل آنے والی سموگ بھی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بنی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بارشیں ہوتی ہی موسم تبدیل ہو جائے گا اور خشک ٹھنڈ ختم ہو جائے گی جو کہ بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔

مزید :

قومی -