درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ،اندھیرے کے باعث ہیلی کاپٹر استعمال نہیں ہوسکتا :سرفراز بگٹی

درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ،اندھیرے کے باعث ہیلی کاپٹر استعمال نہیں ہوسکتا ...
درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ،اندھیرے کے باعث ہیلی کاپٹر استعمال نہیں ہوسکتا :سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ضلع شاہ نورانی مزار پر دھماکے کے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے اندھیرے کے باعث ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا جاسکتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ شاہ نورانی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو خضدار ،لسبیلہ اور کراچی منتقل کیا جارہاہے ،ہمارا فوکس اس وقت صرف ریسکیو آپریشن پر ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کیلئے اندھیرا زیادہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا جاسکتاہے ۔
دوسری جانب انچارج ایدھی سینٹر حکم لاسی کا کہناہے کہ دھماکے کے باعث تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں ۔

مزید :

قومی -