سی ٹی اولاہور کی زیر صدارت ٹریفک سسٹم میں مزید بہتری کیلئے اہم اجلاس

سی ٹی اولاہور کی زیر صدارت ٹریفک سسٹم میں مزید بہتری کیلئے اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمدکی زیر صدارت قربان پولیس لائن میں شہر کی اہم مارکیٹوں کے عہدیداران اور منی گڈز ٹرانسپورٹرز سے ٹریفک سسٹم میں مزید بہتری کیلئے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خاں،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق اور تاجر نمائندوں سمیت ٹرانسپوٹرز نے شرکت کی۔تاجر عہدیداران اور ٹرانسپورٹرز نے اپنے تحفظات اور مسائل بارے آگاہ کیا۔جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے اعظم مارکیٹ،شاہ عالم مارکیٹ،مصری شاہ مارکیٹ،بلال گنج،اچھرہ،انارکلی سمیت اہم مارکیٹوں میں فوری پٹرولنگ افسران کی تعیناتی کا حکم دے دیاگیا۔اجلا س میں سٹی ٹریفک پولیس کے افسران ، تاجر عہدیداران اور ٹرانسپورٹرز نمائندوں پر مشتمل ٹریفک مینجمنٹ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیاجو ہر ہفتہ میٹنگ کرتے ہوئے ٹریفک مسائل کی نشاندہی اور ان کا فوری حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں تاجر عہدیداران نے مارکیٹوں میں قائم تجاوزات اور ریڑھیوں کو مکمل طور پر ہٹانے کی یقینی دہانی کروائی۔علاوہ ازیں گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی باور کروایا کہ وہ شہر میں ممنوع سڑکوں اور اوقات کار کی مکمل پابندی کریں گے۔رائے اعجاز احمد نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو باور کروایا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل کی سب سے بڑی وجہ تجاوزات اور غلط پارکنگ ہیں۔جنہیں فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے شرکاء سے کہاکہ وہ لوڈنگ اور ان لوڈنگ رش اوقات میں کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور ٹرانسپورٹرز ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے پراہم اور مثبت کردارادا کریں۔

مزید :

علاقائی -