پی ٹی آئی کے تبدیلی نعروں سے عوام پناہ مانگتے ہیں، چودھری فضل الرحمن

پی ٹی آئی کے تبدیلی نعروں سے عوام پناہ مانگتے ہیں، چودھری فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ(ن)کے رہنما صوبائی حلقہ215سے ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے کہاکہ ضلع خانیوال کے عوام نے جس طرح عمران خان کے جلسہ میں شرکت نہ کرکے مستردکیاہے اسی طرح صوبائی حلقہ215کے عوام نے بھی نئے شامل ہونے والوں کی کا ل پر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

شریک نہ ہوکر واضح پیغام دیا کہ عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں۔وہ گزشتہ روز رابطہ مہم کے حوالے سے یہاں معززین علاقہ اور پار ٹی کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ چاروں تحصیلوں اورضلع بھر سے عوام کوجمع کرکے بڑاجلسہ کرنے میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف مختلف دھڑوں میں تقسیم ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عوام کے تعاون سے آئندہ الیکشن میں اپنا بھر پو ر کرداراداکریں گے اورخدمت خلق کی سیاست غالب رہے گی ۔دھرنا سیاست نے قومی تعمیروترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالی عوام ا پنے ووٹ سے ان کا احتساب کریں گے تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے عوام کومزید دھوکہ نہیں دیاجاسکتا اورپی ٹی �آئی کے تبدیلی نعروں سے عوام پنا ہ ما نگتے ہیں۔