سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل کی لائن پر دھماکا، سپلائی معطل

سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل کی لائن پر دھماکا، سپلائی معطل
سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل کی لائن پر دھماکا، سپلائی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مناما(آن لائن)سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل کی پائپ لائن کو دارالحکومت مناما کے قریبی گاؤں بری میں دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ، دونوں ممالک کے درمیان تیل کی روانی بھی معطل ہوگئی ہے۔ دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں اور نہ ہی کسی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول کی گئی۔

کراچی میں فریب اور مفاد پرستی کی سیاست قریب المرگ ، کشمیری پاکستان کے لیے کٹ رہے جبکہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں:سینیٹر سراج الحق
بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی پائپ لائن کو دارالحکومت مناما کے قریبی گاؤں بری میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم امدادی کارکن اور فائر فائٹرز نے وہاں پر موجود افراد کو بچانے کی کوششیں فوری شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پائپ لائن بحرینی سرکاری کمپنی بحرین پیٹرولیم کمپنی کی ملکیت ہے۔بحرین کے وزیرخارجہ خالد احمد الخلیفہ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ متاثرہ پائپ لائن پڑوسی ملک سعودی عرب سے جزیرہ نما ملک بحرین کے درمیان تھی جو مملکت کو سیکیورٹی اور مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایران کے بڑھتے ہوئے وہ خطرناک ارادے ہیں جس کے تحت شہریوں کو دہشت ذدہ کرنے اور دنیا کی تیل کی صنعت کو نقصان پہنچانا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -