سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ، ڈالر کی قدر 5پیسے بڑھ گئی ، سونافی تولہ 150روپے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ، ڈالر کی قدر 5پیسے بڑھ گئی ، سونافی تولہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 36ہزار800کی سطح پر آگیا،مارکیٹ میںتیزی کے باعث سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب 99کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میںغیرمعمولی تیزی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36817پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاﺅ کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس824.94پوائنٹس اضافے سے36803.10پوائنٹس پر بندہوئی۔سوموار کومجموعی طورپر380کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے304کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،59کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں5پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید155.40روپے سے بڑھ کر155.45روپے اورقیمت فروخت155.50روپے سے بڑھ کر155.55روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.50روپے پرمستحکم رہی ۔علاوہ ازیںبین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکا اضافہ ہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا150روپے مہنگا ہوگیا ۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1459 ڈالرسے بڑھ کر1465ڈالرہوگئی ۔کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں128روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت86550روپے سے بڑھ کر86700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74203روپے سے بڑھ کر74331روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ /ڈالر/سونا

مزید :

صفحہ آخر -