بھارت مکمل طور پر ہندوؤں کا ملک بن چکا

بھارت مکمل طور پر ہندوؤں کا ملک بن چکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارت کی طرف سے ایک مذہبی تعصب کا کھلا ا ظہار ہے اس فیصلے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت مکمل طور پر ہندوؤں کا ملک بن چکا ہے اور اس کا ہر ادارہ آرایس ایس کی زبان بول رہا ہے اور بھارتی سپریم کورٹ بھی اس دائرے سے باہر نہیں نکل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے ساتھ اس طرح کا سلوک اگر کسی مسلم ملک میں ہوا ہوتا تو اس وقت اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکہ سمیت دنیا کی تمام طاقتیں اس ملک کیخلاف متحرک ہو چکی ہوتیں لیکن چونکہ یہ ناانصافی مسلمانوں کے ساتھ ایک غیر مسلم ملک میں ہورہی ہے لہٰذا ساری دنیا خاموش ہے۔ انہوں نے او آئی سی سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حافظ عاکف سعید

مزید :

صفحہ اول -