نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد آصف زرداری کے ساتھ یہ حسن سلوک کیا جائے گا، ہارون الرشید

نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد آصف زرداری کے ساتھ یہ حسن سلوک کیا ...
نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد آصف زرداری کے ساتھ یہ حسن سلوک کیا جائے گا، ہارون الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد آصف زرداری کے ساتھ یہ حسن سلوک بھی کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نامور صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اندازہ یہ ہے کچھ دیر میں نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اگر ایسا ہو تو یہی حسن سلوک زرداری صاحب کے ساتھ بھی ہو گا، کپتان کے مداح اس فیصلے سے ناخوش ہوں گے ، مگرملک کو قرار نصیب ہو گا اور شاید معاشی استحکام کا در بھی کھلے۔

شہزاد ولید نامی صارف نے ہارون الرشید کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سارے ٹیلیویڑن چینلز، اینکرز،میڈیا مالکان ان کو دس نہیں سو سو جوتے پڑنے چاہیے جو ایک مہینے سے نواز شریف بیماراور مولانا آ رہاہے اور مولانا آ گیا ہے کر رہے ہیں ان کے ابو نواز شریف کو باہر بھیج دو پھر یہ سب خوش ہیں کشمیر ان کو نظر نہیں آتا کوئی شرم کوئی حیا نہیں نہ ملک کی فکر۔


شبانہ نوید نامی صارف نے لکھا کہ پھر ہمیشہ کے لئے چلے جائیں کبھی کبھی نہ واپس آنے کے لیے۔ سزا دی جائے تا حیات ملک بدری کی۔ کیونکہ اگلے الیکشن تک بھلے چنگے ہو جائیں گے ہم پر حکمرانی کے لئے۔


ریاض ساحر نامی صارف نے لکھا کہ سب سے پہلے پاکستان اگر ان چوروں کو باہر بھجوانے سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے تو کوئی حرج نہیں اللہ تعالیٰ کی عدالت تو ہے جہاں پر انصاف ضرور ہو گا.

واضح رہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ، اس کے علاوہ وزیر قانون کی سربراہی میں اجلاس آج ہو گا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے قانونی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -