نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،ذیلی کمیٹی کا دوسراسیشن بھی بے نتیجہ ختم

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،ذیلی کمیٹی کا دوسراسیشن بھی بے ...
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،ذیلی کمیٹی کا دوسراسیشن بھی بے نتیجہ ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ذیلی کمیٹی اجلاس کا دوسرا سیشن بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا،کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر وقفہ کردیاگیا،ذیلی کمیٹی اجلاس کے شرکا چلے گئے ۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نیب حکام کوبہت سی دستاویزات ساتھ لانے کوکہاتھا،درخواست گزاراوران کے وکلاکوبھی دستاویزات لانے کاکہا ہے، فروغ نسیم کا کہناتھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ پیچیدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا ،اجلاس کی صدارت وزیر قانون فروغ نسیم نے کی ،اجلاس میں نوازشریف کے وکیل بیرسٹر منور ڈوگل ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ، میڈیکل بورڈ اور نیب حکام پیش ہوئے،ذیلی کمیٹی نے پروفیسرڈاکٹر محمود ایاز سے سوال کیا آپ شریف میڈیکل کمپلیکس کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں ،جس پر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ میں تھوڑی دیر کے بعد آگاہ کرتا ہوں
اجلاس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا اوردوسراسیشن بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا،نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر وقفہ کردیاگیاجس کے بعد ذیلی کمیٹی اجلاس کے شرکا چلے گئے ۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ابھی کچھ دیر بعددوبارہ اجلاس ہو گا،صحافی سوال ”کس کو بلایا گیاہے اجلاس میں “کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو نہیں بلایا ابھی کچھ دیر میں آگاہ کریں گے ۔نوازشریف کے وکیل بیرسٹر منور دوگل کا کہناتھا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر دلائل دیئے ۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزار ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں تیاری کرکے نہیں آئے تھے،درخواست گزار ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں عدالتی احکامات کی کاپی نہیں لائے،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ درخواست گزارکی جانب سے مکمل دستاویزات ہمراہ نہ لانے پرفیصلہ نہیں ہوسکا،درخواست گزارکوتمام دستاویزات لانے کےلئے ساڑھے9بجے کا وقت دیا گیا ہے، نیب حکام بھی اجلاس میں مکمل تیاری کرکے نہیں آئے تھے،
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نیب حکام کوبہت سی دستاویزات ساتھ لانے کوکہاتھا،درخواست گزاراوران کے وکلاکوبھی دستاویزات لانے کاکہا ہے، فروغ نسیم کا کہناتھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ پیچیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کچھ دستاویزات نہیں لائے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ،فروغ نسیم کا کہناتھا کہ ذیلی کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔