بحرین کے ایئر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 کے چرچے، توجہ کا مرکز بن گیا

بحرین کے ایئر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 کے چرچے، توجہ کا مرکز بن گیا
بحرین کے ایئر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 کے چرچے، توجہ کا مرکز بن گیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ملک بحرین میں ہونے والے ایئرشو میں پاکستان کا لڑاکا طیارہ جے ایف 17توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس ایئرشو میں متعدد دیگر ممالک نے شرکت کی جن میں اسرائیل بھی شامل تھا۔ اسرائیل پہلی بار اس ایئرشو کا حصہ بنا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے بحرین ایئرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جس میں فخر پاکستان جے ایف 17تھنڈر طیارے نے بھی حصہ لیا۔ 

اس موقع پربحرین کی فضاﺅں میں جے ایف 17تھنڈر کی گھن گرج اور پاک فضائیہ کے پائلٹس کی مہارت کا نظارہ کرنے والے ہجوم کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے دستے سے گفتگو کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ایئر شو میں شریک پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی تقریب میں شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ نے ایئرشو میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور کئی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ہتھیاروں پر حاضرین کو معلومات دیں۔ حاضرین جے ایف 17تھنڈر طیارے کو اپنے سامنے دیکھ کر خاصے پرجوش تھے۔

مزید :

دفاع وطن -