نادرا کے دفاتر کو بڑھانے سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہوگی،چیئرمین نادرا کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نادرا نے کہاہے کہ ہم نادرا کے دفاتر کو نہیں بڑھا سکتے،نادرا کے دفاتر کو بڑھانے سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق راجہ خرم نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا،چیئرمین نادرا نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم نادرا کے دفاتر کو نہیں بڑھا سکتے،نادرا کے دفاتر کو بڑھانے سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہوگی۔
چیئرمین نادرا کا کہناتھا کہ یہ ایسی تحصیلیں ہیں جہاں حکومت نے اعلان تو کیا لیکن حلقہ بندی نہیں کی۔نادرا کا اپنا فنڈ ہے،ہم نے فیس تبدیل نہیں کی، ہم نے کارڈز کو ری نیو نہیں کیا، جب تک کسی کا پرانا کارڈ چل رہاہے، وہ نیا کارڈ نہیں بنواتا۔
نادرا حکام کامزید کہناتھا کہ زیادہ تر تحصیلیں کے پی اور بلوچستان سے ہیں جہاں ہمارے دفاتر نہیں،پنجاب میں مری، تلہ کنگ اضلاع بنے لیکن ان کی حلقہ بندیاں ہمارے پاس نہیں پہنچیں۔