ڈنمارک کے ساتھ 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان

ڈنمارک کے ساتھ 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان
ڈنمارک کے ساتھ 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان کا ڈنمارک کے ساتھ 2ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہناہے کہ ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

"جنگ " کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے پیر کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کے سینئرحکام نے اہم ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے میرسک لائن کے حکام سے کہاکہ ملک کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر ز(5 کھرب 55ارب روپے )کی تاریخی سرمایہ کاری آنا بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان پراس اعتماد کا اظہار کرنے پرڈنمارک کی حکومت اور میرسک لائن کا شکریہ ادا کیا۔ میرسک لائن کمپنی کے حکام نے وزارت بحری امور اور حکومت پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے قبل ہم مطمئن ہیں۔

 وفاقی وزیرقیصراحمد شیخ نے میرسک حکام کو ان کے آپریشنز کو آسان بنانے اور پیش آنے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔