اسحاق ڈار کے خلاف احتساب کے نام پر سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے: دانیال عزیز

اسحاق ڈار کے خلاف احتساب کے نام پر سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے: دانیال عزیز
اسحاق ڈار کے خلاف احتساب کے نام پر سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے: دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پر پاناما پیپرز اور پٹیشنرز کی درخواستوں میں نام نہ ہونے کے باوجود کیس چلا کر تاثر دیا جا رہا ہے کہ احتساب ہو رہا ہے ، حالانکہ یہ احتساب کے نام پر سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاحیرانی اس بات کی ہے کہ پہلے دن سے اسحاق ڈار کا نام دور دور تک پاناما پیپرز میں شامل ہی نہیں تھا، لیکن سب لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پہلی بار سپریم کورٹ نے درخواست کو ناکارہ قرار دے دیا لیکن بعد میں اسے کار آمد کردیا گیا اورکس طریقے سے سیاسی انداز میں جس جس کو ٹارگٹ کرنا تھا اسے لپیٹ میں لے لیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اثاثہ جات ریفرنس،استغاثہ کے گواہ نے اسحاق ڈار کیخلاف کمپنی ہجویری مضاربہ سمیت 3 اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کرادیں
انہوں نے کہا کہ سراج الحق کی پٹیشن میں اسحاق ڈار کانام نہیں ہے، عمران خان کی پٹیشن میں بھی حدیبیہ پیپر ملز کا حوالہ دینے کیلئے اسحاق ڈار کا نام شامل کیا گیا ہے اس کے باوجود انہیں شامل کیا گیا، یہ سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے۔ عوام کو تاثر دیا جا رہا ہے کہ احتساب چل رہا ہے لیکن پاناما پیپرز میں شامل باقی 499 لوگوں میں سے کسی ایک کو بھی ہاتھ نہیں لگایا گیا۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی اگست 2016 کی پٹیشن میں پاناما پیپرز میں شامل تمام لوگوں کے احتساب کا مطالبہ تھا لیکن بعد میں بڑے طریقے سے سب لوگوں کو سائیڈ پر کردیا گیا اور صرف نواز شریف کا نام شامل کرلیا گیا لیکن پھر بھی ہم قانون اور آئین کے سامنے جھکے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -