شوکت خانم ہسپتال میں پیلی ایٹو کئیر کا نظام موجود ہے‘ ڈاکٹر ہارون 

  شوکت خانم ہسپتال میں پیلی ایٹو کئیر کا نظام موجود ہے‘ ڈاکٹر ہارون 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ہاسپس اینڈ پیلی ایٹو کئیرکا مقصد کینسر یادیگر خطرناک یا دائمی ا مراض میں مبتلا مریضوں کی زندگی کو زیادہ سے زیادہ درد اور تکلیف سے بچانا ہے۔ ان مریضوں کو عام مریضوں کی نسبت زیادہ ذہنی و جسمانی نگہداشت اور سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا  اظہار ہاسپس اینڈ پیلی ایٹو کئیر کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر، کنسلٹنٹ ہاسپٹلسٹ اینڈ پیلی ایٹو کئیرڈاکٹر ہارون حفیظ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ہارو ن کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں پیلی ایٹیو کیئر کے شعبے میں بہتری کے اقدامات کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ لاہور اور پشاور جیسے بڑے شہروں میں صرف شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل سے ایکریڈٹیٹد مکمل پیلی ایٹیو کیئر ٹیم موجود ہے جہاں درد کم کرنے والی خاص ادویات بھی دستیاب ہیں جو مریضوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال پیلی ایٹومیڈیسن کے شعبے میں فیزیشن کی سربراہی میں خدمات فراہم کرنے میں بانی ادارے کی حیثیت حاصل ہے۔ ہسپتال کا انٹرنل میڈیسن ڈپارٹمنٹ دائمی اور خطرناک امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے سپیشل پیلی ایٹو میڈیسن کلنیک کی خدمات فراہم کرتا ہے جہاں اپنے شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں، نرسوں،غزائی ماہرین اور ماہر نفسیات پرمشتمل ٹیم مریضوں کوعلاج کی جامع سہولیات فراہم کرتی ہے۔  پیلی ایٹو کئیر کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ اس شعبے کا کام کینسر جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی زندگی کے معیار میں بہتری لانا ہے۔ یہ شعبے میں صرف مریضوں کی دیکھ بھال کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -