وزیراعلی سے معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات

وزیراعلی سے معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
جنوبی پنجاب میں خصوصی طورپر صنعت و تجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے پسماندہ علاقوں میں صنعت و تجارت کا بے پناہ پوٹینشل موجودہے تاجر اور صنعتکار برادری کے لئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈیرہ غازی خان ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات کے دوران کیاملاقات میں جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواجہ جلال الدین رومی کو ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد بھی دی جبکہ خواجہ جلال الدین رومی نے بھی ڈیرہ غازی خان میں صنعت وتجارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں ملکی تاریخ کاسب سے بڑا انڈسٹریل زون بنا نے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اس صنعتی زون کے قیام سے خطے کی معاشی تقدیر بدل دیں گے ڈیرہ غازی خان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کے لئے اراضی فراہم کی جائے گی اورڈیرہ غازی خان میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے ذریعے  پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے خواجہ جلال الدین رومی کہا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کا ویڑن اور کاوشیں لائق تحسین ہے پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پیدا ہونے سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے بزنس کمیونٹی حکومت پنجاب کے کورونا ریلیف پیکیج او ردیگر اقتصادی اقدامات کو سراہتی ہے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے تاجر برادری کوہ سلیمان میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ہیلتھ او رایجوکیشن کے منصوبوں میں معاونت کرے گی-
ملاقات