نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا
نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی وہی ہوں گے جن کے نام کا اعلان  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے  کیا تھا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ شب ہونے والی طویل نشست میں ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہوں گے جن کی تعیناتی کے حوالے سے کل تک نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ندیم احمد انجم اگلے ہفتے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے  اور تقرریاں کی گئی تھیں جن کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیاتھا۔