عمران خان کے کان بھرنے والا کون تھا ؟ اسد عمر کا حیران کن انکشاف

عمران خان کے کان بھرنے والا کون تھا ؟ اسد عمر کا حیران کن انکشاف
عمران خان کے کان بھرنے والا کون تھا ؟ اسد عمر کا حیران کن انکشاف
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسد عمر عمران خان کے کان بھرنے والے کا نام بتا دیا، تحریک انصاف کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کے رہنے سے پی ٹی آئی متاثر ہوئی، دور رہنے کی بنیادی وجہ عثمان بزدار تھے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب جہانگیر ترین اور علیم خان آتے تھے تو بزدار ڈر گئے تھے میرے پاس ثبوت نہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ خان کے کان بھرنے والے عثمان بزدار تھے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ جب دباؤ پڑا تو زیادہ تر لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نے ہٹایا۔ جب میں اڈیالہ سے باہر آیا تو ایک صحافی نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا تو میں نے کہا پارٹی کا ووٹ بینک عمران خان ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ پارٹی کس حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ کیا ہم امید کر سکتے ہیں کہ یہ پاکستان یا پارٹی کے لیے بہتر ہو گا؟

آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا کرنا مہینوں کا کام تھا۔ جلد بازی میں اور کسی خاص وقت میں کوئی ترمیم کرنا کئی سوالات کو جنم دے گا۔

آج نیوز کے اینکر شوکت براچہ نے سوال کیا کہ کیا آپ کسی پارٹی میں جائیں گے یا خان کا انتظار کریں گے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا کسی پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ سب کے لیے نیک خواہشات ہیں لیکن ہمدردی پی ٹی آئی کے لیے ہے۔