ڈنکی لگا کر سپین جانے کی کوشش میں 4 پاکستانی نوجوان جاں بحق
میڈرڈ (ویب ڈیسک) ڈنکی لگا کر سپین جانے والی کشتی میں سوار4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ چاروں نوجوانوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی۔
کشتی مارطینیہ سے سپین جا رہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوھریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔
چاروں پاکستانیوں کو کشتی میں سامان کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس یونان کشتی حادثہ میں وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔