سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس کیلئے تیاریاں دینی جذبہ کیساتھ جاری ہیں،مولانا فیضان الحق

سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس کیلئے تیاریاں دینی جذبہ کیساتھ جاری ہیں،مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوۃ ضلع صوابی کے ضلعی ناظم اطلاعات مولانا فیضان الحق نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹالاہور میں 18 ستمبر کو ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کیلئے تیاریاں دینی جذبہ کیساتھ جاری ہیں ضلع بھر میں علماکرام ،سیاسی وسماجی شخصیات، صحافی،وکلاء حضرات اوراساتذہ کرام سمیت دیگر تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر کی شخصیات سے انفرادی واجتماعی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے تمام مساجد میں کارنر اجلاسیں بھی ہورہی ہیں تاکہ عوام الناس کو بھی تخفظ ختم نبوت کی ضرورت اور اہمیت اوراہل ایمان کے ایمانی تقاضوں سے آگاہ کیا جاسکے انہوں نے یقین ظاہر کی ہے کہ تحصیل لاہور کے سطح پر ہونے والی اس دینی اجتماع میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے اجتماع سے مرکزی مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوۃ حضرت مولانا اللہ وسایا خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ مفتی اعظم افریقہ وشیخ الحدیث دارلعلوم زکریاافریقہ حضرت مولانا مفتی رضاالحق اور دیگر ضلعی اکابرین بھی خطاب کریں گے انکا کہنا تھا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کی تحفظ تمام مسلمانوں کافرض اولین اور مشترکہ ذمہ داری ہے قادیانیوں کو قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قراردیا جاچکا ہے تاہم وہ آج بھی شعائر اسلام کا استعمال کرکے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کوشاں رہتے ہیں جنہیں شعائر اسلام کے استعمال سے روکنا حکومتی ذمہ داری ہے جسمیں حکومتی سطح پرمسلسل غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو قابل تشویش ومذمت ہے اس موقع پر انہوں نے ضلع صوابی کے تمام مسلمانوں سے18 ستمبر کو جامعہ تعلیم الاسلام چھوٹا لاہور میں ہونے والی سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرس میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے۔