روسی فوج چین پہنچ گئی، دونوں ممالک نے مل کر ایسا فیصلہ کرلیا کہ امریکہ کی راتوں کی نیندیں اُڑادیں

روسی فوج چین پہنچ گئی، دونوں ممالک نے مل کر ایسا فیصلہ کرلیا کہ امریکہ کی ...
روسی فوج چین پہنچ گئی، دونوں ممالک نے مل کر ایسا فیصلہ کرلیا کہ امریکہ کی راتوں کی نیندیں اُڑادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین اور روس کے باہمی اتحاد کے تاریخی اعلان کے بعد اس کا پہلا عملی مظاہرہ بحیرہ جنوبی چین میں نظر آ رہا ہے جہاں روس کے بحری جہاز، آبدوزیں، ہوائی جہاز اور افواج مشترکہ جنگی مشقوں کے لئے بڑی تعدادمیں پہنچ گئے ہیں۔
ویب سائٹ سڈنی مارننگ ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بحری جنگی مشقوں ”جوائنٹ سی 2016ء“ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان مشقوں میں دونوں ممالک کی جانب سے جدید ترین جنگی بحری جہاز، آبدوزیں، فکسڈ ونگ ائیرکرافٹ، بحری ہیلی کاپٹر اور خوفناک میزائلوں سے لیس ڈسٹرائر بحری جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے دوران دفاع، ریسکیو اور اینٹی سب میرین آپریشن کی ٹریننگ کی جائے گی جبکہ ایک نئی اور منفرد قسم کی جنگی مشق بھی منعقد کی جائے گی جس کا نام ”آئی لینڈ سیزنگ“ رکھا گیا ہے۔ اس مشق کا مقصد فوجیوں کو جزیروں پر حملے اور قبضے کی خصوصی تربیت فراہم کرنا ہے۔

’اس معاملے میں تم ٹانگ نہ اڑاﺅ ورنہ۔۔۔‘ چین نے امریکہ کو واضح وارننگ دے دی
یہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخ کی سب سے بڑی مشترکہ جنگی مشقیں ہیں جن کے دوران اصلی گولہ بارود استعمال کیا جائے گا، جزائر کے تحفظ اور ان پر افواج کی لینڈنگ کی مشق کی جائے گی، اور خصوصاً، جیسا کہ دونوں ممالک کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، بحیرہ جنوبی چین میں امریکی مداخلت سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری کی جائیگی۔