جامعہ زکریا سے اشتراک ،خطے میں زراعت کو ترقی دینگے ،سکندر بوسن

جامعہ زکریا سے اشتراک ،خطے میں زراعت کو ترقی دینگے ،سکندر بوسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خوراک حاجی سکندر حیات بوسن نے وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے انہیں یونیورسٹی میں جنرل اور پیشہ وارانہ تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ یونیورسٹی کے تمام تحقیقی اور انتظامی ادارے باقاعدگی سے اپنی میٹنگ کررہے ہیں جس سے یونیورسٹی ماضی کے بحران سے نکل چکی ہے اب اس علاقے کے منتخب نمائندوں(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کا فرض ہے کہ وہ اس یونیورسٹی کی پیش رفت میں عملی دلچسپی لیں ۔ اس موقع پروفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی اس یونیورسٹی کی انجینئرنگ اور زرعی کالج کے پراجیکٹس میں مدد گار رہے ہیں اور چاہیں گے کہ وفاقی وزارت خوراک ملتا ن مشترک تحقیق کے ذریعے اس خطے کی زراعت کو ترقی دیں۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کی تیاریاں کررہی ہے ۔ نومبر 2017 ؁ء میں وزیر اعظم پاکستان ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کریں گے جس کے بعد پاکستان کی عوام کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے انہیں بتایاکہ میپکو ریجن میں سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے گرڈاسٹیشنز، ٹرانسمیشن لائنز ، ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ نومبر میں حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ فری پاکستان کے اعلان کے بعد صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو سے حلقہ این اے 151کے زیر انتظام علاقوں میں لوٹینشن سکیموں ، اوورلوڈٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور زیر التواء سکیموں کی تکمیل کی ہدایت کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ہیومن ریسورس محمد نعیم اللہ، چیف انجینئر پلاننگ شاہد اقبال چوہدری ، سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی،پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن غیاث محمودودیگر افسران بھی موجودتھے ۔
سکندر بوسن